NationalPosted at: Mar 17 2018 3:43PM فصلوں کی لاگت میں کھیتی کے تمام اخراجات شامل کئے جائیں گے۔ مودی
نئی دہلی، 17مار چ(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس امر کا اعادہ کیا کہ تمام نوٹیفائیڈ فصلوں پر آنے والی لاگت کا ڈیڑھ گنا سہارا قیمت کے طور پر ادا کیا جائے گا اور فصل لاگت میں ان تمام اخراجات کو شامل کیا جائے گا جو کسان کرتے ہیں۔
مسٹر مودی نے انڈین ایگری کلچر ریسرچ کیمپس میں قومی زرعی ترقی میلہ میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تنظیمیں کم از کم سہارا قیمت کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں اور ان میں مایوسی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان کی حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے تیزی سے قدم اٹھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں کسانوں اور ان کے خاندان کی محنت کی قیمت، مویشیوں کے استعمال کی قیمت ، مشین کا خرچ، بیج اور کھاد کی قیمت ، آبپاشی کا خرچ، زمین کی قیمت ، بنیادی سرمایہ، کرائے پر لی گئی زمین کا خرچ اور دیگر اخراجات کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کو کم از کم سہارا قیمت کا فائدہ ملے اس کے لئے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف واضح ہو اور ارادے بلند ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ کسانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ مشکل ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جاری یو این آئی ج ا