NationalPosted at: Mar 17 2018 4:39PM سرسہ نے کیجریوال کے خلاف پوسٹر لگائے
نئی دہلی ، 17مارچ (یو این آئی)شرومنی اکالی دل کے لیڈراور سابق وزیر وکرم مجیٹھیا سے تحریری طور پر معافی مانگنے کے معاملہ میں چاروں سمت سے گھرے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ اپوزیشن کسی بھی بھی طرح کی تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتا ہے۔راجوڑی گارڈن سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جی پی)کے ممبر اسمبلی منجیندر سنگھ سرسہ نے وزیر اعلی کی تصویر والے پوسٹر دہلی کی سڑکوں پر چسپاں کرائے ہیں ۔ جن میں ان کا جھوٹا ہونا لکھا گیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے مسٹر مجیٹھیا پر نشہ آور اشیا کی اسمگلنگ کے الزامات پر جمعرات کر تحریری طور پرمعافی مانگی ہے اور اس کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) میں گھمسان مچا ہوا ہے ۔ آپ کی پنجاب یونٹ کے صدر بھگونت مان اور ان کے معاون صدر امن اروڑہ نے استعفی دے دیا ہے ۔ مسٹر سرسہ کی طرف سے دہلی کی سڑکوں پر لگے پوسٹروں میں لکھاگیا ہے ’’پہلی دفعہ کسی وزیر اعلی نے تحریری طور پر قبول کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں ایک جھوٹا وزیر اعلی ہوں ‘‘ ۔ پوسٹر میں اس کے علاوہ وزیر اعلی کی جانب سے معافی مانگنے کے لئے لکھے گئے مکتوب اور وزیر اعلی کے گلے میں ہار اور پیشانی پر تلک لگی ہوئی تصویر بھی شائع ہوئی ہے ۔
یو این آئی ، ع ن