NationalPosted at: May 26 2018 5:24PM یچوری کی چین میں مارکس کی 200 ویں سالگرہ پر منعقد تقریب میں شرکت
نئی دہلی، 26 مئی (یواین آئی) عالمی مفکرودانشوراورمشہورفلسفی کارل مارکس کے جشن کی سالگرہ پر ایک بین الاقوامی ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہے۔
اس میں دنیا کے کئی ممالک کے 150 بائیں بازولیڈران شامل ہورہے ہیں۔مارکسوادی کمیونیسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کو کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔یہ بین الاقوامی ورکشاپ پیر کے روز چین کے گوانگ دونگ صوبے کے شینزین شہر میں ہوگی۔
مسٹر یچوری اس ورکشاپ میں حصہ لینے کے لئے چین روانہ ہوگئے۔انہوں نےگذشتہ دنوں لندن میں مارکس کی 200 ویں سالگرہ پرمنعقد بین الاقوامی کانفرنس میں بھی حصہ لیاتھا جس میں دنیا کی کئی بائیں بازو جماعتوں کے لیڈران نے بھی شرکت کیا تھا۔
یواین آئی۔اد۔