NationalPosted at: May 26 2018 5:13PM مودی نے ہندستانی سیاست کا ایجنڈہ بدلا، 22کروڑ غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنایا
نئی دہلی،26مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج کہاکہ مرکز کی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے چار برس کے دوران ملک کی سیاست کو پلٹ دیا ہے اور کنبہ پروری، خوش نودی اور نسل پرستی کی سیاست کو ختم کرکے ’ پالیٹکس آف پرفارمنس‘ اور ’پالیٹکس آف ڈیولپمنٹ‘ کو بڑھایا ہے۔
مسٹر شاہ نے یہاں مسٹر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے چار برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹر مودی نے 2014کی تاریخی عوامی حمایت کے بعد کہا تھا کہ انکی حکومت غریبوں، دلتوں، پسماندہ، کسانوں کی حکومت ہوگی اور دوسرا وعدہ کیا تھا کہ ہم دنیا میں ملک کا وقار بڑھانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت چار برس میں ہی ان دونوں وعدوں پر کھری اتری ہے اور ملک کے 22کروڑ غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چار برس میں بدعنوانی سے پاک اور شفاف، فیصلہ کن اور سخت فیصلے کرنے والی حکومت دی ہے جو لوگوں کے تئیں حساس، عوام دوست اور گاوں، غریب اور کسان کے مفاد کے بارے میں سوچنے والی حکومت ہے۔ مودی حکومت نے مختلف طرح کے تضادات کو ختم کرکے آئین کے دائرے میں سرکاری پروگراموں کو نیچے تک نافذ کیا ہے۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1645