image
Friday, Apr 19 2024 | Time 13:41 Hrs(IST)
National

اعلی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کا استعفی ملک کی اقتصادی بدحالی کا آئینہ: سرفراز احمد صدیقی

اعلی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کا استعفی ملک کی اقتصادی بدحالی کا آئینہ: سرفراز احمد صدیقی

نئی دہلی، 21 جون (یواین آئی) مودی حکومت کے اعلی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کے استعفی کو ملک کی اقتصادی بدحالی آکائینہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل اور دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ گزشتہ چاربرسوں کے دوران ملک کی معیشت تباہ ہوگئی اورملک میں بھوکوں کی فہرست شامل ہوگیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں خوردہ بازار اوردفاعی سیکٹرمیں سو فیصد راست سرمایہ کاری کے اعلان کے باوجود صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اورملک یکے بعد دیگرے ہرشعبوں میں پچھڑتا جارہاہے اورملک طرززندگی اورخوش و خرم رہنے کے معاملے میں پڑوسی ملک نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے نچلے مقام پرپہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بھوک انڈیکس متعلق رپورٹ کہتی ہے کہ بھوک سے نمٹنے میں ہندوستان چین ہی نہیں بلکہ پاکستان اور سری لنکا سے پیچھے ہے۔ چین کو اس فہرست میں جہاں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے وہیں پاکستان 57 ویں اور سری لنکا 37 ویں نمبر پر ہیں جب کہ ہندوستان 65ویں نمبر پر ہے۔بھوک کے معاملے میں یہ صورت حال 1996جیسی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی برآمدات گھٹ رہی ہے اور درآمدات میں اضافہ ہورہاہے جب کہ برآمدات میں اضافہ ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم اشیا کے ایکسپورٹ میں 100فیصد سے زئد اضافہ کی بدولت مئی میں ملک کی برآمدات 20.18 فیصد بڑھ کر 28.86ار ب ڈالر پر پہنچ گئی۔اس کے باوجود کاروباری خسارہ 5.64فیصد بڑھا ہے۔ گزشتہ برس میں ایکسپورٹ 24.01ارب ڈالر رہا تھا۔وہیں درآمدات گزشتہ برس مئی کے 37.86ارب ڈالر سے بڑھ کر 43.48ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔ اس طرح اس میں 14.85فیصد کا اضافہ ہوا۔اسی طرح کاروباری خسارہ 13.84ارب ڈالر سے 5.64فیصد بڑھ کر 14.62ارب ڈالر ہوگیا۔
مسٹر سرفرازجو آل انڈیا مسلم ایڈووکیٹس فورم فورجسٹس کے سکریٹری جنرل بھی ہیں، نے کہاکہ ریزرو بینک آف انڈیا نے بھی حالیہ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ منموہن سنگھ دور حکومت کے مقابلے میں مودی دور حکومت اقتصادی حالت خراب ہوئی ہے اور روزگار کے محاذ پر بھی صورت حال اچھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اقتصادی صورت حال کی سنگینی کا معاملہ اس رپورٹ سے واضح ہوتی ہے کہ صرف تمل ناڈومیں ہی آخری دو برسوں میں پچاس ہزار سے زائد چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت بندہوگئی ہے۔
انہوں نے مودی حکومت پر امیروں کے لئے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان چار برسوں کے دوران امیروں کی دولت میں جہاں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے وہیں غریب اورزیادہ غریب ہوگئے ہیں اور غذائی تحفظ قانون ہونے کے باوجود بھوک کی وجہ سے درجنوں مرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر اروند تیسرے شخص ہیں جنہوں نے اقتصادی محاذ پر مسٹر مودی کا ساتھ چھوڑا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image