NationalPosted at: Jul 20 2018 10:21AM جمہوریت کے لئے آج کا دن اہم:مودی
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر جمعہ کو ہونے والی طویل بحث سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے لئے ایک اہم دن ہے۔
وزیراعظم نے صبح ٹوئیٹ کرکے ممبران پارلیمنٹ سے مثبت کردار نبھانے کی امید ظاہر کی۔
مسٹر مودی نے کہا ’’ہمارے پارلیمانی جمہوریت کے لئے آج ایک اہم دن ہے۔ میں اس بات کے تیئں پرعزم ہوں کہ میرے ساتھی ممبران اس موقع پر آگے آئیں گے اور مثبت، جامع اور کھلے دل سے تحریک میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا عوام اور ہمارے آئین سازوں کو جاتا ہے۔آج پورا ہندستان ہمیں قریب سے دیکھ رہا ہوگا۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0953