NationalPosted at: Jul 20 2018 12:33PM ہند امریکہ کا ٹوپلس ٹو مذاکرات چھ ستمبر کو
نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ کے درمیان وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سطح کی پہلی مشترکہ 2 پلس 2 میٹنگ چھ ستمبر کو یہاں ہوگی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے آج یہاں بتایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن دارالحکومت میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپيو اور وزیر دفاع جیمز میٹس کا نئی دہلی میں پہلی 2 پلس 2 میٹنگ میں استقبال کریں گی۔
مسٹر کمار نے کہا کہ اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے کے نقطہ نظر سے یکساں مفاد والے دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر جامع اور سنجیدگی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔