NationalPosted at: Jul 20 2018 4:23PM راہل مودی سے گلے ملے
نئی دہلی،20جولائی (یو این آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت نکتہ چینی کرنے کے بعد غیر متوقع طورپر ان کی نشست کے پاس جاکر گلے ملے ، جس پرایوان حیرت زدہ رہ گیا اور پھر تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔
ایوان میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹرگاندھی نے وزیر اعظم پر سخت حملے کرتے ہوئے کئی الزام لگائے ۔ اپنی بات ختم کرکے وہ وزیر اعظم کی نشست کے پاس گئے اور ان سے گلے لگنے کے لئے اٹھنے کا اشارہ کیا۔ مسٹر مودی نے بیٹھے بیٹھے ہی ان سے ہاتھ ملانے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا لیکن مسٹر گاندھی نے ہاتھ ملانے کے بجائے گلے لگنے کا اشارہ کیا۔
وزیر اعظم جب تک کچھ سمجھ پاتے کانگریس صدر نے خود ہی جھک کر انہیں گلے لگالیا اور وہاں سے جانے لگے تو مسٹر مودی نے آگے نکل چلے مسٹر گاندھی کو آواز دے کر اپنے پاس بلایا اور ان سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ وزیر اعظم نے بائیں ہاتھ سے مسٹر گاندھی کی پیٹھ بھی تھپتھپائی۔
اس غیر متوقع واقعہ پر ایوان میں زبردست قہقہہ بلند ہوا ۔ اور اس کے فوراً بعد اسپیکر سمترا نندن نے مسٹر گاندھی سے کہا ’راہل جی ایوان کے کچھ قاعدے قانون ہوتے ہیں۔‘
مسٹر گاندھی نے اپنی سیٹ پر جاکر کہا ’یہ کانگریس اور کانگریسیوں کا انداز ہے ۔ آپ ہمارے اوپر کتنا بھی کیچڑ اچھالیں ہم آپ کو گلے لگائیں گے۔‘
یو این آئی ۔ ج ا