NationalPosted at: Sep 19 2018 3:09PM بی جے پی حکومت میں آمریت پیشہ بن گیا ہے: راہل
نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر ظالم ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کارکنان پر ظلم ڈھاكر اس نے آمریت کی ایک اور مثال پیش کی ہے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا’’نریندر مودی کی حکومت میں آمریت ایک پیشہ بن گیا ہے۔بلاسپور میں رمن سنگھ کی حکومت کی طرف سے کانگریس کارکنان کے بنیادی حقوق پر بزدلی سے کئے گئے حملوں کو وہاں کے عوام سیاسی ظلم کی حیثیت سے یاد رکھیں گے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں پولیس اہلکار کانگریس کارکنوں پر لاٹھی برساتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یو این آئی،اظ