image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 14:27 Hrs(IST)
National

تین طلاق پر کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے: پرساد

تین طلاق پر کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے: پرساد

نئی دہلی، 19 ستمبر(یو این آئی) قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے اپوزیشن کانگریس پر تین طلاق کے سلسلے میں ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ راجیہ سبھا میں اس سے متعلق بل کو منظور کرانے پر تعاون نہیں کررہی ہے اور اس وجہ سے حکومت کو تین طلاق کو غیر قانونی بنانے کے لئے آرڈیننس کا سہارا لینا پڑا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں تین طلاق کوغیر قانونی قرار دینے سے متعلق آرڈیننس کو منظوری دی گئی ۔ مسٹر پرساد نے نامہ نگاروں کی اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم نے کانگریس کو (تین طلاق پر)ساتھ لینے کی بہت کوشش کی۔ میں نے خود مسٹر اننت کمار (پارلیمانی امور کے وزیر ) کے ساتھ کانگریس کے لیڈر اور ڈپٹی لیڈر سے ملاقات کی ۔ پہلے تو مسٹر غلام بنی آزاد جی نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے بعد میں وہ اس معاملے کو ٹالتے رہے ۔ ووٹ بینک کے دباو میں کانگریس نے راجیہ سبھا میں تین طلاق بل کی حمات نہیں کی۔‘‘
انہوں نے ’پوری ذمہ داری کے ساتھ‘ الزام لگایا کہ سونیا گاندھی جیسی سینئر لیڈر کی قیادت کے باوجود کانگریس خواتین کے تئیں اس ظلم پر خاموش ہے۔ انہوں نے یو پی اے کی چےئرپرسن سونیا گاندھی سے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں راجیہ سبھا میں تین طلاق سے متعلق بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی ۔
مسٹر پرساد نے کہا ’سونیا جی یہ آرڈی ننس ملک کے مفاد میں ہے۔ عورتوں کو انصاف دلانے کے لئے ہے۔ ووٹ بینک سے اوپر اٹھ کر عورتوں کے مفاد میں آپ اس کی حمایت کریں۔‘ انہوں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سے بھی بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ جنوری 2017 سے 13 ستمبر 2018تک ملک میں تین طلاق کے 430معاملات حکومت کے نوٹس میں آئے ہیں ان میں سب سے زیاہ 246معاملات اترپردیش کے ہیں۔ جھارکھنڈ میں 35 ، مہاراشٹر میں 27، بہار میں 19، آسام میں 11، تلنگانہ میں 10، جموجں و کشمیر میں سات ، گجرات اور ہریانہ میں چار چار اور چھتیس گڑھ اور دہلی میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کا آج کا فیصلہ خواتین کو انصاف، خواتین کے وقار اور خواتین کے مساوات کے لئے ہے۔ حالانکہ آرڈی ننس جموں و کشمیر میں نافذ نہیں ہوگا۔ دنیا کے 22 مسلم ملکوں میں تین طلاق پر پہلے سے ہی پابندی ہے ۔ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں اسے تسلیم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں راجیہ سبھا میں کانگریس کے رول سے سبھی واقف ہیں۔ وہ تعاون نہیں کررہی ہے۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image