NationalPosted at: Sep 19 2018 9:43PM آئین کے مطابق ہر طرح کا ریزرویشن جاری رہنا چاہئے:بھاگوت
نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے آج دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملک میں سماجی بنیاد پر ریزرویشن تب تک جاری رہنا چاہئے جب تک ریزرویشن یافتہ طبقات نہ کہہ دیں کہ انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔
آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے یہاں وگیان بھون میں 'مستقبل کا ہندوستان: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا نقطہ نظر' موضوع پر منعقدہ سہ روز کانفرنس کے تیسرے اور آخری دن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ "سماجی نا ہمواری کو دور کرنے کے لئے آئین کے مطابق ہرطرح کے ریزرویشن کی آر ایس ایس مکمل حمایت کرتا ہے۔ ریزرویشن کب تک چلے گا، اس کا فیصلہ وہی کریں گے جن کے لئے ریزرویشن دیا گیا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ کریمی لیئر کو ہٹانے یا دیگر ذاتوں کو شامل کرنے کے بارے میں مختلف کمیشن فیصلہ کریں۔ آئین نے بنچ بنایا ہے ، ان میں اس کا تصفیہ ہو سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ریزرویشن پر سیاست بڑا مسئلہ ہے۔ سماج کا کوئی عضو مفلوج ہو گیا ہے تو اس کوٹھیک کرکے باقی اعضاء کی مانند صحت مند بنانا ہوگا۔
جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 2135