image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 07:03 Hrs(IST)
National

خاندان کا نظام نوجوان نسل کو ذہنی افسردگی سے بچانے کے لئے بہترین دوا ہے: نائیڈو

خاندان کا نظام نوجوان نسل کو ذہنی افسردگی سے بچانے کے لئے بہترین دوا ہے: نائیڈو

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ خاندان کا نظام نوجوان نسل کو ذہنی افسرگی سے بچانے کے لئے بہترین دوا ہے۔نائب صدر جمہوریہ آج چنئی میں ایتھی راج کالج فار وومن کی پلیٹینم جوبلی تقریبات میں خطاب کررہے تھے۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ مردوں کی بالا دستی، بنیاد پرستی، انتہاپسندی اور مذہبی کٹرپن کو شکست دینے کے لئے خواتین کی تعلیم سے بہتر کوئی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ معاشرے کو بااختیار بایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہندوستان کو ایسا ملک بننا ہے جو آئینی اقدار کے مطابق زندگی گزارتا ہے، تو اسے اپنی ترقیاتی کوششوں کے مرکز میں لڑکیوں کی تعلیم کو رکھنا ہوگا۔
خواتین کے خلاف امتیاز اور صنفی نابرابری کے پریشان کن واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ایسی سماجی برائیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے زور دیا۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی ترقی، قومی ترقی کے لئے کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے ملک کے ترقیاتی سفر میں خواتین کو شامل کرنے کے لئے بڑے اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے قومی ترقی میں خواتین کے تعاون کو کافی سراہا اور کہا کہ ہندوستانی خواتین نے متعدد شعبوں میں بہترین کارکردگی اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ خواہ سیاست، صنعت، کھیل کود کا شعبہ ہو یا ٹیکنالوجی، خدمات یا اسکالر شپ کا شعبہ ہو، انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے گاتو وہ نہایت بلندیوں پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیم نہ صرف اقتصادی مواقع کے لئے بابِ داخلہ کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ یہ سماجی ترقی کے متعدد پہلوؤں پر بھی مثبت طور سے اثر انداز ہوتی ہے۔
نوجوان نسل کے درمیان ذہنی افسردگی اور مایوسی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوان نسل نہایت تیزی کے ساتھ آس پڑوس کے لوگوں سے الگ تھلگ ہوتی جارہی ہے اور تجربے سے بھرپور مشورے کی عدم موجودگی انہیں سخت ذہنی افسردگی اور مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے زور دیکر کہا کہ وہ اپنے خاندان کے بڑے بزرگوں سے باقاعدگی کے ساتھ بات چیت کرتے رہیں۔ گھر پر بزرگوں سے بات چیت نہ کرنے کی وجہ سے وہ مناسب امداد، رہنمائی اور حمایت سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال اور گیجٹس، نوجوان نسل کے جسم اور اوقات پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور وہ ضروری نیند سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طلبا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں سخت نظام الاوقات کی پابندی کریں اور جسمانی ورزش کے لئے بھی کچھ اوقات مخصوص کریں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایتھی راج کالج فار وومن نے 1948 میں محض 96 لڑکیوں کے ساتھ اپنی معمولی شروعات کی تھی لیکن آج یہ کالج تقریباً 8000 طالبات کے ساتھ چنئی کا سب سے بڑا خواتین کا کالج بن گیا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اس کالج نے تفریح ،سائنس، ٹکنالوجی اور دیگر شعبوں میں متعدد روشن ستارے پیدا کئے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے

خاص خبریں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image