NationalPosted at: Nov 16 2018 9:35AM سابق ایم پی پرفل کمار مہیشوری کا انتقال
بھوپال، 16 نومبر (یو این آئی) راجیہ سبھا کے سابق رکن ، یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا )(یو این آئی) کے چیرمین (ایمریٹس)اور نوبھارت اخبار گروپ کے چیف ایڈیٹر پر فل کمار مہیشوری کا یہاں انتقال ہوگیا۔
وہ 76 سال کے تھے۔ ان کے پسماندگان میں، ان کی بیوی محترمہ برج مہیشوری اور بیٹے سندیپ، سنجیو اور سمیت شامل ہیں۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور دیر رات یہاں کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کے دوران حرکت قلب کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔
مسٹر مہیشوری تقریباً چار دہائی تک یو این آئی کے بورڈآف ڈائرکٹر سے منسلک رہے۔ کئی بار چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں۔ وہ کئی سماجی اداروں کے سربراہ تھے۔
آج ان کی آخری رسم بھدبھاداوشرام گھاٹ پر ادا کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔