NationalPosted at: Nov 16 2018 6:26PM وزیر اعظم مدھیہ پردیش - چھتیس گڑھ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے
نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو مدھیہ پردیش اور چھٹس گڑھ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم نے جمعہ کے انتخاباتی ریلی کے بارے میں ٹویٹر پر بتایا۔ انہوں نے لکھا، ’’آج شام میں ہم مدھیہ پردیش میں شہڈول اور گوالیار میں ریلی سے خطاب کروں گا۔ میں گزشتہ 15 برسوں میں مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی طرف سے کئے گئے وسیع کام کے بارے میں بات کروں گا اور لوگوں سے درخواست کروں گاکہ ایک بار پھر ہمیں ’آشیرواد‘ دیں‘‘
ایک اور ٹویٹ میں، وزیراعظم نے کہا کہ، ’’آج میں چھٹس گڑھ کے امبیکاپور میں عوامی اجلاس سے خطاب کروں گا۔ چھتیس گڑھ کےمداحوں کے درمیان ہونے کی امید کرتا ہوں ‘‘۔
واضح رہے کہ وہ نومبر 18 کو چھندواڑہ اور اندور میں ،20 نومبر کو جھابوا اور ریوا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ 24 نومبر کو ایک بار پھر مدھیہ پردیش کے مندسور اور چھتر پور میں اور 25 نومبر کو ودیشا اور جبل پور اضلاع میں منعقد ہونے والے عوامی اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔یہاں، بی جے پی کو حکومت مخالف لہر کا سامنا ہے۔
پارٹی کے صدر امت شاہ کل سے ریاست میں انتخاب مہم کا کمان سنبھالے ہوئے ہیں ۔ آج ان کے ٹیکم گڑھ ، ساگر اور دموہ میں جلسے ہوں گے ۔ انہوں نے کل بڑھوانی، بڈنگر اور شاجاپور (شجاع پور) میں لوگوں سے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔