NationalPosted at: Nov 19 2018 9:23PM سونیا کا مودی پر حملہ، کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور کچھ لوگ کریڈٹ لیتے ہیں
نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) کانگریس کی سابق چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے گئے بغیر ان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور کچھ اس کا کریڈٹ لینے کے لئے بیتاب رہتے ہیں۔
محترمہ سونیا گاندھی نے اندرا گاندھی امن ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے آپ کو پروجکیٹ نہیں کیا اور کبھی کسی کام کا کریڈٹ نہیں لیا۔
ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن نے کہاکہ ڈاکٹر سنگھ وزیراعظم اندر گاندھی کے ساتھ ڈیڑھ عشرے تک کام کیا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ خود دس برس تک وزیراعظم رہے، انہوں نے کبھی بھی خودستائی نہیں کی اور وہ خودستائی کرنے والے انسان نہیں ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ انہوں نے خود کے لئے کبھی کچھ نہیں مانگا۔ مسٹر مودی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور کچھ کریڈٹ لیتے ہیں۔‘‘
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا