NationalPosted at: Dec 11 2018 8:36PM راجستھان میں کانگریس قانون سازوں کی میٹنگ
نئی دہلی،11 دسمبر (یو این آئی) راجستھان اسمبلی انتخابات کے نتائج میں برتری کی طرف بڑھ رہی کانگریس نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی میں قانون ساز وں کا لیڈر کون ہوگا اس تعلق سے بدھ کو نومنتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں غوروفکر کیا جائے گا۔
کانگریس کے راجستھان کے سپروائزر اور لوک سبھا کے رکن اسمبلی کے سی وینوگوپال نے منگل کو کہا ہے کہ ’’راجستھان میں نومنتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ بدھ کو ہوگی اور اس میں لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔ اس تعلق سے پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس کےبعد کانگریس صدر کے سامنے ساری صورتحال رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی روایت کے مطابق نومنتخب ممبران اسمبلی میں پارٹی کے لیڈر کسے بنایا جائے گا اس بارے میں پارٹی صدر کو ہی آخری فیصلہ کرنا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاست کے سابق وزیراعلی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ نے پارٹی کے دیگر لیڈروں سےجے پور میں بات چیت کی۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا