NationalPosted at: Dec 11 2018 9:14PM شكتی كانتا داس ریزرو بینک کے گورنر بنے
نئی دہلی، 11 دسمبر (یواین آئی) سابق سینئر آئی اے ایس افسر اور اقتصادی معاملات کے سیکشن کے سابق سکریٹری شكتی كانتا داس کو ریزرو بینک کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے اور سابق گورنر ارجت پٹیل کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔
کابینہ کی تقرری کمیٹی نے مسٹر داس کی تقرری کو منظور ی دے دی۔ ان کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ حکومت نے منگل کو دیر شام بتایا کہ مسٹر پٹیل کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر مسٹر داس کو گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر داس ب انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 1980 بیچ کے تمل ناڈو کیڈر کے افسر تھے۔
نوٹ بندي کے دوران وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے سکریٹری رہے 63 سالہ مسٹر داس اب 15 ویں مالیاتی کمیشن کے رکن اور جی 20- میں ہندوستان کے شیرپا ہیں۔ پہلے انہیں ریونیو سکریٹری مقرر کیا گیا تھا اور پھر2016 میں اقتصادی امور کےسکریٹری بنائے گئے۔ وہ مرکزی کھاد سکریٹری رہنے کے ساتھ ہی تمل ناڈو حکومت کے کئی اہم عہدوں پر بھی رہے ہیں۔
جاری،یو این آئی،اظ