NationalPosted at: Jan 15 2019 1:33PM کنہیا معاملے کی سماعت اب 19 جنوری کو
نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کے خلاف غداری اور دیگر معاملات کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی ہو گئی ہے۔
دہلی پولیس نے پیر کے روز کنہیا کمار سمیت 10 لوگوں کے خلاف پٹیالہ ہاؤس عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس چارج شیٹ پر منگل کو سماعت ہونی تھی لیکن میٹروپولٹن مجسٹریٹ کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت ممکن نہیں ہوسکی۔ اب اس معاملے پر سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔
پارلیمنٹ پر حملوں کے ملزم افضل گرو کی برسی کے موقع پر پر جے این یو میں 9 فروری 2016 کو منعقد ایک پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کے معاملے میں دہلی پولیس نے کنہیا کمار سمیت 10 لوگوں کے خلاف 1200 صفحات پر مبنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں کنہیا کمار کے علاوہ عمر خالد، انربان بھٹاچاریہ، عاقب حسین، خالد بشیر بھٹ، مجیب حسین، عمر گل، رئیس رسول، بشارت علی اور منيب حسین شامل ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔