NationalPosted at: Jan 15 2019 6:58PM جانے سے پہلے بی جے پی سب کچھ تباہ کرنے کی پالیسی پر کاربند: چدمبرم
تصحیح کے ساتھ دوبارہ جاری....نئی دہلی،15 جنوری(یواین آئی) مودی حکومت کے آئندہ مالی سال کے عبوری بجٹ میں انفرادی ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے کے تعلق سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر کانگریس کے قد آور رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے منگل کے روز کہا کہ بی جے پی حکومت جانے سے پہلے سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
مسٹر چدمبرم نے اس تعلق سے ٹویٹ کیا کہ بڑےبڑے منصوبوں کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں، لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ،’ جو یہ جانتا ہے کہ اس کی شکست ہوگی، وہی اس پالیسی کو اختیار کرتا ہے‘۔
میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق مودی حکومت عبوری بجٹ میں انفرادی ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو 2.5 لاکھ روپیے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے جا رہی ہے۔
یو این آئی، ایم اے۔