NationalPosted at: Jan 16 2019 4:46PM انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ اور پروسیسنگ کا عمل مربوط کیا جائے گا۔4242 کروڑ روپے منظور
نئی دہلی‘ 16جنوری (یو این آئی) حکومت نے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن کے عمل کو سہل بنانے کے مقصد سے مربوط ای فائلنگ اور سینٹرلائزڈ پروسیسنگ(سی پی سی)پروجیکٹ 2.0کے لئے 4241.97 کروڑ روپے کو منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ وزیر ریل پیوش گوئل نے میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ اٹھارہ ماہ میں یہ پروجیکٹ مکمل ہوگااور اس کے مکمل ہونے پر انکم ٹیکس ریٹرن کی پروسیسنگ ایک دن میں ہی ہوجائے گی جب کہ ابھی اس میں 63 دن لگ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے رواں مالی سال میں سی پی سی آئی ٹی آر1.0 سے محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ ہی انکم ٹیکس دہندگان کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس میں انکم ٹیکس ریٹرن کی پری فائلنگ کا بھی نظم ہوگا۔اس کے علاوہ اضافی ریفنڈ میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کے ساتھ ہی انکم ٹیکس دہندگان سے بقایہ جات کی وصولی میں بھی مدد ملے گی۔
یو این آئی ج ا