NationalPosted at: Jan 22 2019 12:50PM مہنت شیوکمار کی آخری رسم میں سیتارمن اور گوڑا شرکت کریں گے
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر نرملا سیتارمن اور ڈی وی سدانند گوڑا منگل کو لنگايت کمیونٹی کے جانے مانے مذہبی رہنما اور سدھ گنگا مٹھ کے مہنت شیو کمار سوامی کی آخری رسم میں شامل ہوں گے۔
دونوں مرکزی وزارء اکری رسم میں مرکزی حکومت کی نمائندگی کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی انہیں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
مہنت شیوکمار سوامی کا پیر کے روز کرناٹک کے تمکورو میں 111 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ سوامی جی کو ان کے عقیدت مند ن’نادادا دووا دیورو (ٹہلتے بھگوان)‘ کہہ کر پکارتے تھے۔وہ گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھے۔ سدھاگنگا مٹھ کے حکام نے بتایا کہ سوامی جی نے گزشتہ دن 1140 منٹ پر اخری سانس لی ان کی آخری رسم منگل کو 4 بجے ادا کی جائے گی ۔
یو این آئی۔ ع ا۔