NationalPosted at: Feb 17 2019 11:50AM ارپت ہوٹل آتشزدگی واقعہ: ہوٹل مالک راکیش گوئل گرفتار
نئی دہلی، 17 فروری (یواین آئی) دہلی پولیس نے ارپت ہوٹل آتشزدگی معاملہ میں اس کے مالک راکیش گوئل کو آج گرفتار کرلیا ۔
پولیس ڈپٹی کمشنر راجیش دیو نے بتایا کہ گوئل کے ہفتہ کو قطر سے آنے کی اطلاع ملی تھی۔ یہاں پہنچنے پر اس سے مختصر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر کےکرائم برانچ کو سونپ دیا گیا ہے۔
گوئل کو اتوار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے مشرقی دہلی میں قرول باغ کے گرودوارہ روڈ پر واقع ارپت ہوٹل میں 12 فروری کوشدید آتشزدگی میں 17 افرد کی موت ہو گئی تھی۔ اس واقعہ میں ہوٹل کے جنرل منیجر راجندر کمار اور اسسٹنٹ منیجر وکاس کمار کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یو این آئی،اظ