NationalPosted at: Feb 18 2019 11:14PM آندھرا پردیش، تلنگانہ کی پانچ پانچ قانون ساز کونسل کی نشستوں کے لئے 12 مارچ کو انتخاب
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) آندھرا پردیش قانون ساز کونسل اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کی پانچ پانچ نشستوں کے لئے 12 مارچ کو انتخاب کرایا جائے گا۔
دونوں ریاستوں کے قانون ساز کونسلوں کے پانچ پانچ ارکان کی مدت 29 مارچ کو مکمل ہو جائے گی۔ ان نشستوں سے متعلقہ اسمبلی کے ارکان انتخاب کریں گے۔
انتخابی کمیشن کی آج یہاں جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، 21 فروری کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور نامزدگی کے کاغذات 28 فروری تک مکمل کئے جائیں گے ۔نامزدگی کے کاغذات کی جانچ یکم مارچ کو کی جائے گی اور پانچ مارچ تک نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی ۔
ووٹنگ 12 مارچ کوہوگی اور اسی دن ووٹوں کا شمار کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔