image
Friday, Apr 19 2024 | Time 22:49 Hrs(IST)
National

کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

کشمیری بچوں پر حملہ نامناسب: آزاد

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر غلا م نبی آزادنے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ حب الوطن ہیں اور پاکستانیوں کو کھدیڑنے میں اہم رول رہا ہے اس لئے ملک کے مختلف حصوں میں پڑھنے والے کشمیری بچوں اور وہاں کے لوگوں پر حملہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
مسٹر آزاد نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ہریانہ جنتا دل یو کے لیڈر رام کمل ویر سنگھ کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے جمعرات کو منعقد پروگرام میں کہا کہ 1947 کے اکتوبر میں جب پاکستانیوں نے تقریباً آدھے کشمیر کو قبضے میں کرلیا تھا ۔ بارہ مولہ ضلع اور سری نگر کے ہوائی اڈے سمیت پورے علاقے پر ان کا قبضہ ہوگیا تھا ۔اسی دوران کشمیر کے بہادر لوگوں ںین انہیں سرحد پار کھدیڑنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ کشمیریوں نے آزادی کے بعد سے اب تک مسلسل پولیس اور فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر دہست گردی اور پاکستانی دراندازوں کا مقابلہ کیا ہے۔ دہشت گرد ان کے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں اور دہشت گردی کی زد میں آکر ان کے خاندان تباہ ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بچے کشمیر سے بارہ پڑھنے کے لئے آئے ہیں تو اس سے صاف ہے کہ وہ اصل دھارے سے جڑنا چاہتے ہیں اور کشمیر کے دہشت گردی میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں۔ دہشت گرد نہیں بننا چاہتے ۔ کشمیر سے باہر آکر انہوں نے دہشت گردی بننے کی لالچ کو ٹھکرایا ہے اور کشمیر سے باہر خود کو زیادہ محفوظ سمجھا ہے۔ اگر کشمیری ہونے کی وجہ سے ان کی پٹائی ہوتی ہے تو صاف ہے کہ ان کو دلدل میں گھسیٹا جارہا ہے۔ ان کے ساتھ کسی طرح کی ناانصافی نہیں ہو یہ سب کی ذمہ داری ہے۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے نمائندے ہیں اور وہاں کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں افسوس ہوا ہے کہ آگرہ میں ایک ہوٹل میں بورڈ لگا ہواہے کہ اس میں کشمیر کے لوگوں کے لئے جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریز اپنے پرائیوٹ مقامات پر ہندوستانیوں کا داخلہ نہیں دیتے تھے لیکن آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ہوٹل والے نے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو اپنے ہوٹل میں رہنے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کی پورے ملک میں مذمت ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے حملے کی ملک کے ہر کونے میں ہر مذہب کے لوگوں نے سخت مذمت کی ہے۔ پورا ملک فوج کے ساتھ ہے۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں

انتخابات کے دوران ’یاتراوں‘ کی اجازت پر تین دن کے اندر فیصلہ لیں: سپریم کورٹ

19 Apr 2024 | 10:01 PM

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو انتخابات کے دوران کسی بھی اجتماع پر پابندی لگانے کے جامع احکامات جاری کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور مجاز حکام کو موجودہ عام انتخابات کے دوران 'یاترائیں' منعقد کرنے کی اجازت کے لئے کسی بھی شخص کی جانب سے کی گئی درخواست پرتین دن کے اندرفیصلے کی ہدایت دی۔

چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کا اسکور بورڈ

19 Apr 2024 | 10:34 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان جمعہ کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 34ویں میچ کا اسکور بورڈ کچھ یوں ہے:-چنئی سپر کنگز...بلے باز .....................................................رناجنکیا رہانے ب کرونال.................................36راچن رویندر ب محسن ................................00رتوراج گائیکواڑ ک کے ایل راہل ب ٹھاکر........17رویندر جڈیجہ ناٹ آؤٹ ............................. ..57شیوم دوبے ک کے ایل راہل ب اسٹوئنس............03سمیر رضوی اسٹیمپ کے ایل راہل ب کرونال……01معین علی ک بدونی ب بشنوئی............................30ایم ایس دھونی ناٹ آؤٹ ................................ ..28اضافی ................................................4کل 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز بنائےوکٹ گرے: 1-4، 2-33، 3-68، 4-87، 5-90، 6-141لکھنؤ سپر جائنٹس باؤلنگ...گیندبازی .......اوور......میڈن.......رن.......وکٹمیٹ ہنری ................3.......0......26......0محسن خان ...............4........0......37.....1یش ٹھاکر ................4.......0......45.....1کرونال پانڈیا............3.......0......16.....2روی بشنوئی ............4.......0.....44.....1مارکس اسٹوئنس........2.......0......7.....1جاری یواین آئی۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کہیں نظر نہیں آئی مودی لہر: ڈوٹاسرا

19 Apr 2024 | 10:26 PM

جے پور، 19 اپریل (یو این آئی) راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا نے ریاست میں پہلے مرحلے کی 12 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد ریاست کے ووٹروں کا جمہوریت کے عظیم تہوار لوک سبھا کے عام انتخابات میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی کی لہر ریاست میں کہیں نظر نہیں آئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image