NationalPosted at: Mar 21 2019 7:27PM بالی ووڈ ستاروں نےملک کے عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) اکشے کمار، مادھوری دکشت، فرح خان، ہیما مالنی اور ریتک روشن سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے جمعرات کو ملک کے عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اکشے کمار نے کہا، "ہولی آپ کی زندگی میں اور رنگوں کوجوڑے۔ آپ سب کو ہولی اور نوروز کی مبارکباد۔ "
ریتک روشن نے کہا، "ہولی کا احساس اور رنگ آپ کی زندگی کو خوشی، امن اور محبت سے بھر دے۔ہولی مبارک ۔
مادھوری دکشت نے کہا "اس ہولی پر چلئے ہم سب کے لئے ایک رنگ سے بھری دنیا بنانے کی کوشش کریں۔محفوظ رہیں، ذمہ داری کے ساتھ اس ہولی کا لطف اٹھائیں ۔ "
فرح خان , عمران ہاشمی ، سارا خان ،ارباز خان ،ملیکہ شیراوت، ایشوا دیول اور ہیمامالنی نے بھی ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ م س