NationalPosted at: Mar 24 2019 10:12PM آصفیہ سلطنت کے فرمانرواؤں کےزیورات کی نمائش دہلی میں
نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) آصفیہ سلطنت حیدرآباد کے فرمانرواؤں کے نادرالوجود اور بیش قیمت جواہرات کی نمائش ان دنوں دہلی کے نیشنل میوزیم میں جاری ہے۔
حکومت ہند کی خصوصی دعوت پر آخری نظام میر عثمان علی خان کے بیٹے نواب ہاشم جاہ بہادر کے صاحبزادے نواب میر نجف علی خان ہاشم جاہ خاص طور سے حیدرآباد سے دہلی آئے۔
نیشنل میوزیم میں نواب میر نجف علی خان ہاشم جاہ کا پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ استقبال کیاگیا ۔ان کے ہمراہ ان کے بیٹے میر انس علی خان، ہمشیرہ صاحبزادی محمودہ بیگم نظامی، سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین ڈاکٹر سید محمد علی نظامی، سید محب علی نظامی، صبا نظامی،ثمن نظامی ان کے باوا شارق نظامی شامل تھے۔
ان کے علاوہ نظام خاندان کے وفد میں ہمالیہ ڈرگس کمپنی کے ڈائریکٹر سید فاروق اور سید احمد اقبال بطور خصوصی مدعوئین میں شامل ہوئے ۔
یواین آئی۔ م س