NationalPosted at: Mar 24 2019 11:50PM بی جے پی نے دارجلنگ سے اہلووالیہ کا ٹکٹ کاٹا
نئی دہلی، 24 مارچ (یواین آئی)بی جے پی نے دارجلنگ سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ایس ایس اهلواليا کا ٹکٹ کاٹتے ہوئے ان کی جگہ آج راجو سنگھ بشٹ کو اپنا امیدوار قرار دیا۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اسے دو مقامی تنظیموں گورکھا جن مکتی مورچہ اور گورکھا لبریشن فرنٹ کی بھی حمایت ملی ہے۔
بی جے پی کے جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگي نے کہا، 'مغربی بنگال کے دارجلنگ لوک سبھا سیٹ سے راجو سنگھ بشٹ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ موجودہ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ایس ایس اهلواليا نے امت شاہ کو لکھے ایک خط میں اس سیٹ سے الیکشن لڑنے میں معذرت ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کی کسی اور سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
بی جے پی ان گورکھا پارٹیوں کی مدد سے یہ سیٹ جیتتی رہی ہے۔. بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ نے 2009 میں اور اهلواليا نے 2014 میں پارٹی کے لیے یہ سیٹ جیتی تھی۔
2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس ایس اهلواليا ترنمول کانگریس کے بائچنگ بھوٹیا کو شکست دے کر ممبر پارلیمنٹ بنے تھے۔
یواین آئی۔ م س