image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:41 Hrs(IST)
National

جنوب اور شمال مشرق نے کانگریس کا برے وقت میں ساتھ دیا

جنوب اور شمال مشرق نے کانگریس کا برے وقت میں ساتھ دیا

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) نصف صدی سے زیادہ وقت تک ملک پر حکومت کرنے والی کانگریس کو ستر کی دہائی سے کئی بار خراب حالات سے گزرنا پڑا اور ایسی صورت میں جب شمال اور مشرق کے علاقے میں اس کے پاؤں اکھڑ گئے تب جنوبی اور شمال مشرق اس ساتھ کھڑے نظر آئے۔
ملک کی انتخابی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو کانگریس کو ستر کی دہائی سے لے کر اب تک کم از کم چھ بار عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے وقت میں جب اس کا اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال جیسی شمالی، وسطی اور مشرقی ریاستوں میں صفایا ہو گیا تب بھی جنوب کے کئی ریاستوں نے مضبوطی سے اس کا ہاتھ تھامے رکھا۔ جنوبی ریاستوں کے علاوہ مہاراشٹر اور آسام بھی کانگریس کے برے وقت میں اس کے ساتھ کھڑے دکھائی دیئے۔ کئی بار ملک میں کانگریس کے خلاف ماحول بننے کا آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر اور آسام میں اثر تک نظر نہیں آیا۔
آزادی کے بعد سے مرکز میں مسلسل حکومت چلا رہی کانگریس کو پہلی بار 1977 میں اقتدار مخالف لہر کا سامنا کرنا پڑا۔اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھي کی جانب سے 1975 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کئے جانے کے خلاف ناراضگی کا اثر 1977 کے انتخابات میں دیکھنے کو ملا۔ کانگریس کے خلاف چلی ’عوامی لہر‘ سے اس کے پاؤں اکھڑ گئے اور وہ اقتدار سے باہر ہو گئی۔ ملک گیر سطح پر ناراضگی کے باوجود کانگریس نے ان انتخابات میں 154 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ شمالی اور وسطی ہندوستان میں اس کا تقریباً صفایا ہو گیا تھا۔ اس وقت جنوبی اور مغربی ریاستوں نے اس کا ساتھ دیا تھا۔ اسے آندھرا پردیش میں 41، کرناٹک میں 26، گجرات اور آسام میں دس دس، کیرالہ میں 11، مہاراشٹر میں 20 اور تمل ناڈو میں 14 سیٹیں ملی تھیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
اگر بی جے پی  انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے:  آپ

اگر بی جے پی انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے: آپ

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے ملک کے لوگوں سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ) بی جے پی ) انتخابات جیت جاتی ہے تو اس ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس طرح گزشتہ 10 برسوں میں ہندوستان کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کس طرح آپریشن لوٹس چلا کر مختلف حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے ، اس کی زندہ مثال پورے ملک کے سامنے ہے۔

...مزید دیکھیں
اگر بی جے پی  انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے:  آپ

اگر بی جے پی انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے: آپ

25 Apr 2024 | 5:09 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے ملک کے لوگوں سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ) بی جے پی ) انتخابات جیت جاتی ہے تو اس ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس طرح گزشتہ 10 برسوں میں ہندوستان کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کس طرح آپریشن لوٹس چلا کر مختلف حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے ، اس کی زندہ مثال پورے ملک کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جو آپریشن سورت سے شروع ہوا ہے وہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پچھلے 10 برسوں میں آپریشن لوٹس چلا کر بی جے پی نے مختلف ریاستوں کے اراکین اسمبلی کو توڑا اور خریدا ہے، حکومتیں گرائی ہیں۔ 2024 کے بعد اس ملک میں الیکشن نہیں ہوں گے اس کی شروعات سورت سے ہوچکی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image