NationalPosted at: May 18 2019 10:09PM کیجریوال ہار کا ٹھیکرا مسلمانوں پر پھوڑ رہے ہیں: حسین
نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شاہنواز حسین نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے اس بیان کو بدقسمتی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے دہلی میں ہوئے ووٹنگ میں مسلم کمیونٹی نے کانگریس کے حق یک طرفہ ووٹنگ کی ۔
مسٹر حسین نے يواین آئی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مسٹر کیجریوال نے انتخابات کے نتائج سے پہلے ہی جس طرح کا بیان دیا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی شکست کا ٹھیکرا مسلم کمیونٹی کے سر پھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ‘ کی شکست کے لئے مسلم کمیونٹی کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کا ’آپ‘ کو ووٹ نہ دینا دہلی کی آپ حکومت کے خلاف غصے اور ناراضگی کا مظہر ہے۔ مسٹر کیجریوال کواپنی حکومت کی غلطیوں اور کمیوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پارٹی ووٹوں کی گنتی سے پہلے ہی ذات اور مذہب کی بنیاد پر شکست کا الزام لگا رہی ہے۔ اس سے کمیونٹی کے لوگ جن لوگوں نے آپ پارٹی کو ووٹ دیا ہے وہ بھی افسوس کررہے ہیں ۔
مسٹر حسین نے کہا کہ یہ ایک بدقسمت بیان ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں ْ
یو این آئی۔ ع ا۔