NationalPosted at: May 19 2019 11:42PM ترنمول نے کی مودی کی مذہبی دوروں کی شکایت
نئی دہلی، 19 مئی (یواین آئی) ترنمول کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدارناتھ یاترا کے دوران ہونے والی تقریر اور اس کے ٹی وی کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔
راجیہ سبھا میں ترنمول کے رہنما ڈیریک او برائن نے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کو اتوار کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی ہے۔
مسٹر برائن نے خط میں لکھا ہے کہ 17 مئی کو انتخابی مہم ختم ہو گئی لیکن دو دن سے ٹی وی والے مسٹر مودی کی کیدارناتھ-بدری ناتھ یاترا کو نشر کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے ٹی وی کے سامنے پریس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کیدارناتھ کا ماسٹر پلان تیار ہے. آج آخری مرحلے کی پولنگ کے دن ووٹروں کو لبھانے کے لئے یہ سب کرنا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے. لہذا الیکشن کمیشن کو اس معاملے میں کارروائی کرنی چاہئے۔
یو این آئی،اظ