NationalPosted at: May 19 2019 7:59PM ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو دوبارہ اکثریت ملنے کا امکان
نئی دہلی 19 مئی (یواین آئی) ملک میں نئی حکومت کے قیام کی کوششوں کے درمیان زیادہ تر پولنگ سروے (ایگزٹ پول) نے سترہویں لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو دوبارہ واضح اکثریت ملنے کا دعوی کیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بی جے پی اپنے دم پر 272 کی تعداد پار کر پائے گی یا نہیں۔
لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی ہے۔ ٹائمز ناو- وی ایم آر سروے نے بی جے پی اور اتحادی پارٹیوں کو 304 نشستیں، کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کو 132 اور دیگر کو 104 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیاہے۔ اسی طرح سدرشن نیوز نے این ڈی اے کو 313، یو پی اے کو 121 اور دیگر کو 109 سیٹیں دی ہیں۔
ری پبلک ٹی وی - سی ووٹر نے اپنے سروے میں این ڈی اے کو 287 نشستیں، یو پی اے کو 128 اور دیگر کو 127 سیٹیں ملنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔نیوز نیشن نے بی جے پی اور اتحادیوں کو 282 سے 290 نشستیں، کانگریس اور اتحادیوں کو 118 سے 126 سیٹیں اور دیگر جماعتوں کو 130- 138 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یواین آئی۔ م س