image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 23:03 Hrs(IST)
National

ایگزٹ پول پر بی جے پی باغ باغ، کانگریس نے کہا کہ یہ صرف اندازہ ہے

ایگزٹ  پول پر بی جے پی باغ باغ، کانگریس نے کہا کہ یہ صرف اندازہ ہے

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) مختلف ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بننے کے اندازہ سے حوصلہ پاکر پارٹی کے لیڈروں نے کہا ہے کہ پہلے سے ہی بی جے پی کو 300 سے زائد نشستیں ملنے کا بھروسہ ہے کانگریس نے کہا کہ یہ صرف ایک اندازہ ہے جو کئی بار غلط ثابت ہوا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان سید شاہنواز حسین نے پولنگ کے بعد ہوئے سروے کو درست بتایا اور کہا ہے کہ انتخابی نتائج آنے پر پارٹی کو اس سے بھی زیادہ سیٹوں پر جیت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مہم کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی چور بتاکر گالی دیتی رہی ہے لیکن عوام نے اس کا جواب دیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ جن نشستوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ان میں بی جے پی جیت حاصل کر رہی ہے۔
کانگریس کے ترجمان ابیشک منو سنگھوی نے کہا کہ ایگزٹ پول سروے صرف ایک اندازہ ہے اور یہ آخری سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کئی بار ایگزٹ پول غلط ثابت ہوا ہے۔ مسٹر سنگھوی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے وقت کے ایگزٹ پول کی مثال دی اور کہا کہ اس وقت ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 23 سے 39 نشستیں دی گئی تھیں لیکن اسے صرف تین نشستیں ملیں۔ اسی طرح، 2015 میں بہار انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی 111 سے 115 نشستیں دکھائی گئی تھیں اسے صرف 58 نشستیں ملی تھیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image