NationalPosted at: May 20 2019 9:21PM وی وی پی اے ٹی کے تعلق سے اپوزیشن جماعتیں پھر سے الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گی
نئی دہلی، 20مئی (یو این آئی) 17ویں لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کو اکثر یت ملنے کے اندازوں کے درمیان کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی گنتی اور وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کو ملانے کے تعلق سے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تیاری کررہی ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے مطابق اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے منگل کو ملاقات کی جائے گی۔ اس سے پہلے تیلگو دیشم پارٹی اور آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو نے کہاکہ کم از کم 50فیصد ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ملایاجانا چاہئے اور ان دونوں میں فرق ہونے پر پرچیوں کو تسلیم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کمیشن کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا اعتماد کھو چکا ہے۔
سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق ہرایک اسمبلی حلقہ سے کم از کم پانچ وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ای وی ایم کی کاونٹنگ سے ملایا جانا چاہئے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1845