NationalPosted at: May 22 2019 5:08PM ’پی ایم نریندر مودی‘ کے فلم سازوں نے نیا پوسٹر جاری کیا
نئی دہلی‘22 مئی (یو این آئی) بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کی اداکاری والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کے فلم سازوں نے بدھ کو فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا۔
فلم کے ڈائریکٹر امنگ کمار بی نے مائکرو بلاگنا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے بایوپک کا نیا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹر کا کیپشن ہے”24مئی دیکھیں گے مودی بایوپک‘ پی ایم نریندر مودی۔“
فلم ساز سندیپ سنگھ نے ٹوئٹ کیا”ان سے محبت کریں یا نفرت کریں‘ نظر انداز کرنے کا سوال ہی نہیں۔ پی ایم نریندر مودی۔ یہ نیا پوسٹر ہے۔ جے ہند۔“
وویک اوبرائے نے بھی نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا”پی ایم نریندر مودی‘ دیکھیں گے مودی بایوپک۔پی ایم نریندر مودی 24مئی کو۔“
’پی ایم نریندر مودی‘ میں وزیر اعظم مودی کی زندگی پر مبنی اس فلم میں وویک اوبرائے کا لیڈر رول ہے۔ اس کے علاوہ وہ فلم کے معاون کہانی کار بھی ہیں۔ فلم میں مسٹر مودی کی بچپن سے لے کر وزیر اعظم بننے تک کے سفر کو فلمایا گیا۔ وویک کے علاوہ اس میں بومن یرانی اور زرینہ وہاب نے بھی اہم رول ادا کئے ہیں۔
یو این آئی ج ا