NationalPosted at: Jun 19 2019 6:38PM بہار میں پانچ طبی ٹیمیں بھیجے گا مرکز
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) مرکزی حکومت نے بہار میں دماغی بخار (چمکی بخار یا جاپانی انسیفلائٹس) کے علاج میں مدد کے لئے امراض اطفال کے ماہرین اور نیم طبی عملہ کی پانچ ٹیمیں فوری طورپر مظفر پور بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے بدھ کے روز یہاں اعلی سطح کی میٹنگ میں چمکی بخار سے نمٹنے کے لئے کئے جا نے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور پانچ مرکزی طبی ٹیم فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت دی۔ اس سے متاثرہ اضلاع میں ریاستی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔ان ٹیموں میں رام منوہر لوہیا اسپتال، صفدر جنگ اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے امراض اطفال کے 10 ڈاکٹر اور پانچ نیم طبی عملہ شامل ہوں گے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ان ٹیموں سے بیماری کی نگرانی اور اسپتالوں میں پہلے سے بھرتی مریضوں کا بہتر علاج میں مدد ملے گی۔ گزشتہ تین دنوں سے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری لواگروال کی قیادت میں ایک اعلی سطح کی مرکزی ٹیم مظفر پور میں ہے اور وہاں طبی خدمات کی نگرانی کر رہی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں بیماری سے متاثر لوگوں کی اقتصادی حالت کا پتہ لگانے کے لئے سماجی و اقتصادی سروے ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں۔
ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ بلاکوں میں 24 گھنٹے سروس دینے کے لئے 10 ایمبولینس آٹوموبائل لگائی گئی ہیں۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں 16 نوڈل افسر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
یو این آئي ۔م ش۔ 1820