NationalPosted at: Jun 24 2019 10:04PM کیجریوال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کام کر رہے ہیں: منوج تیوای
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے دہلی میں پانی کی سپلائی کے لئے چندراول پلانٹ کی بنیاد رکھے جانے اور جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کو عوام کے ساتھ فریب بتاتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ آئندہ اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش ہے کہ اروند کیجریوال حکومت کام کر رہی ہے۔
مسٹر تیواری نے یہاں صحافیوں کو بتایا،’’ مسٹر کیجریوال کو گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران یہ کام کرنا چاہئے۔ دہلی کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، انتخابی سال میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جب دہلی کے لوگوں نے دیکھا کہ مسٹر کیجریوال نے سی سی ٹی وی کیمرے، نئی بسیں، مفت وائی فائی، بجلی ہاف پانی معاف جیسے وعدے پورے نہیں کئے تو انہوں نے میونسپل اور لوك سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی حمایت نہیں کی ۔ مسٹر کیجریوال نے ٹیکس دہندگان کے پیسے کو سستی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے اشتہارات پر خرچ کر کے خود ہی ثابت کر دیا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں دہلی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کون رہا ہے۔
بی جے پی کے صدر نے کہا کہ وقتاً فوقتاً بی جے پی دہلی کے لوگوں کے مفادات کے لئے دلی حکومت سے لڑ تی رہی ہے ۔ انهوں نے کہا، ’’ہم نے حکومت پر عام آدمی پارٹی پر ان کی طرف کئے گئے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لئے دباؤ بھی بنایا لیکن کیجریوال حکومت نہ صرف الزام تراشیوں کی سیاست میں ملوث رہی بلکہ جان بوجھ کر ترقیاتی کاموں میں تاخیر بھی کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔