NationalPosted at: Jun 27 2019 3:12PM وکاس چودھری کے قاتلوں کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا کانگریس نے
نئی دہلی، 26 جون ( یواین آئی) کانگریس نے ہریانہ میں پارٹی لیڈر وکاس چودھری کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کی غیر جانبدارانہ جانچ اور قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سرجےوالا نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں پارٹی ترجمان وکاس چودھری کے قتل پر دکھ ظاہرکرتے ہوئے کہا ’’فرید آباد میں کانگریس کے ترجمان اور لیڈر وکاس چودھری کی دن دہاڑے گولی مار کر قتل کی خبر انتہائی افسوسناک ہے ۔ یہ بزدلانہ حرکت قابل مذمت اور شرمناک ہے۔کانگریس پارٹی اور میری طرف سے ان کے سوگوار کنبے کے تیئں ہمددری ہے ۔ بھگوان ان کی روح کو ابدی سکون فراہم کرے ‘‘ ۔ انہوں نے ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ’’بی جے پی راج میں صوبہ غنڈہ راج اور منظم جرائم کا گڑھ بن گیا ہے ۔ امن و قانون کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، غنڈے بدمعاشوں اور شر پسند عناصر کا بول بالا ہے ۔ اس ماحول کی ذ مہ دار صرف کھٹر حکومت ہی ہے ۔ وکا س چودھری پر حملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو اور بی جے پی حکومت ملزموں کو قانونی سزا دلوائے‘‘ ۔ واضح ر ہے کہ وکا س چودھری کا آج صبح فرید آباد میں اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ ایک جم سے نکل رہے تھے ۔
یواین آئی۔ ک ج