NationalPosted at: Jun 27 2019 6:00PM میٹرو میں خواتین کے لیے مفت سفرکی تجویز نہیں ملی: پوری
نئی دہلی،27جون(یو این آئی) مرکزی حکومت نے واضح کیا کہ دہلی میٹرو میں خواتین کے مفت سفر کے تعلق سے دہلی حکومت نے کوئی تجویز نہیں بھیجی ہے۔
رہائش اور شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔ ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے دہلی میٹرو میں خواتین کے مفت سفر کے تعلق سے معلومات طلب کی تھی۔
مسٹر پوری نے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکز ی حکومت کا دہلی میٹرو میں خواتین کے لیے مفت سفر کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹروریل میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری کے لیے دہلی حکومت سے کوئی تجویز نہیں ملی اور اس لیے اسے منظور ی دیے جانے کا کوئی سوال ہی نہیں۔
یو این آئی، ایم اے۔