NationalPosted at: Jun 27 2019 4:17PM ہرش وردھن ،جاپان میں جی-20ارکان ملکوں کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت سے خطاب کریں گے
نئی دہلی،27جون(یواین آئی)صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن جی -20 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینےکےلئے جمعرات کو جاپان کےلئے روانہ ہوگئے۔
جاپان کے اوساکا شہر میں شروع ہونے والے جی -20 کانفرنس کے پلیٹ فارم پر ہندوستان ترقی یافتہ ملکوں میں ’یونیورسل ہیلتھ کوریج‘ پروجیک کے فنانسنگ کی اہمیت کےسلسلے میں اپنے عزم کو دہرائے گا۔
ہندوستان گھریلو وسائل کی اہمیت پر بھی زور دے گا اور ’یونیورسل ہیلتھ کوریج ‘پروجیکٹ کے ہدف کو حاصل کرنے سے پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن جی -20چوٹی کانفرنس میں رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
جاپان روانہ ہونے سے پہلے ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا،’’جی -20چوٹی کانفرنس میں حصہ لینےکےلئے جاپان کے اوساکا شہر جارہا ہوں۔رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کےلئے پرجوش ہوں-یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے ’یونیورسل ہیلتھ کوریج‘ پروجیکٹ کے ہدف کو حاصل کرنے میں ہندوستان کے ارادے کو مضبوطی ملے گی۔‘‘
یواین آئی۔اےایم۔