NationalPosted at: Jul 18 2019 12:06PM ضروری ہو تو اجودھیا معاملے کی سماعت دو اگست سے
نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اجودھیا کے رام جنم بھومی بابری مسجد زمینی تناعہ معاملے میں ثالثی کمیٹی کو 31 جولائی تک ثالثی سے متعلق نتائج سے اسے آگاہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
ثالثی کمیٹی کے صدر، جسٹس ایف ایم کلیف اللھ نے چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی والی ڈویژن بینچ کے سامنے جمعرات کو اپنی رپورٹ سونپی ۔ جسٹس گگوئی نے کہا کہ، ’’ہم ثالثی کمیٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ 31 جولائی تک ثالثی کے نتائج کے حوالے سے عدالت کومطلع کریں‘‘۔
چیف جسٹس نے کہا، ’’اگر ضروری ہوا تو ہم اس معاملے کی سماعت ، 2 اگست سے شروع کریں گے‘‘۔
یو این آئی۔ ع ا۔