NationalPosted at: Jul 18 2019 12:57PM اتر پردیش میں تشدد پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، کارروائی 12 بجے تک کیلئےملتوی
نئی دہلی، 18 جولائی (یواین آئی) سماج وادی پارٹی کے ارکان نے اتر پردیش میں اراضی تنازعہ کو لے کر ہوئے تشدد کا معاملہ اٹھاتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے جمعرات کو قانون سازی کے دستاویزات ایوان میں ركھوانے کے بعد جیسے ہی وقفہ صفر شروع کرنا چاہا سماجوادی پارٹی کے ایوان میں رہنما رام گوپال یادو نے کہا کہ انہوں نے اتر پردیش میں اراضی تنازعہ کو لے کر ہوئے تشدد کے معاملہ میں نوٹس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دس قبائلیوں کی موت ہوئی ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ نوٹس قبول نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر سماج وادی پارٹی کے رکن اپنی اپنی نشستوں سے اٹھ کر چیئر کے قریب آکر اپنی بات کہنے لگے۔ اسی درمیان کانگریس کے رپن بورا ہاتھ میں کاغذ لہراتے ہوئے چیئرکے قریب آکر چیئرمین کو دکھانے لگے۔ مسٹر نائیڈو نے انہیں اپنی اپنی نشستوں پر جانے کو کہا۔
جاری،یو این آئی،اظ