NationalPosted at: Jul 18 2019 3:06PM حکومت کا پاکستان سے بےقصور جادھو کی فوری رہائی کا مطالبہ
نئی دہلی، 18 جولائی (یواین آئی) حکومت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھے گئے ہندوستانی شہری كلبھوشن جادھو کو رہا کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ساتھ ہی اس نے پاکستان سے مسٹر جادھو کو رہا کرکے ہندوستان بھیجنے کی درخواست کو پھردوہرایا ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنكر نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو مسٹر جادھو کے بارے میں ’دی ہیگ‘ میں واقع بین الاقوامی انصاف عدالت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے پاکستان سے مسٹر جادھو کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر مؤثر طریقے سے پھر سے غور کرنے اور انہیں سفارتی رسائی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ پاکستان نے ویانا معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے اور اب اس کے فوراً بعدمسٹر جادھو کو ان کے حقوق کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں سفارتی پہنچ فراہم کی جانی چاہئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 2017 میں حکومت نے پارلیمنٹ میں عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ مسٹر جادھو کے مفادات کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کرےگي۔ اس کے لئے بین الاقوامی عدالت انصاف میں ان کی رهائی کے لئے قانونی طریقے سے کوششیں کی گئیں۔
جاری،یو این آئی،اظ