image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 11:50 Hrs(IST)
National

دہلی کی 1797غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کیا جائےگا:کیجریوال

دہلی کی 1797غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کیا جائےگا:کیجریوال

نئی دہلی،18جولائی(یواین آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے دارالحکومت کی غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کو ان کی زمین کا مالکانہ حق مل جائےگا۔
مسٹر کیجریوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا،’’مرکز نے دہلی حکومت کی غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کرنے کی تجویز پر مثبت جواب دیا ہے۔میں نےمحکمہ محصولات کو ہدایت دی ہیں کہ وہ غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کو فوری طورپر مالکانہ حق منتقل کرنے اوررجسٹری کرانےکا کام کرے۔‘‘
وزیراعلی نے کہا ،’’دہلی میں غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کےلئے اچھی خبر ہے۔ان کا مستقل گھروں میں رہنے کا خواب پورا ہوجائےگا۔الیکشن سے پہلے دیگر سیاسی پارٹیاں ان کالونیوں کو ریگولائز کرانے کا وعدہ کرتی تھیں لیکن بعد میں وہ اسے بھول جاتی تھیں۔اس بار ہماری حکومت بننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کالونیوں میں رہنے والوں کو ان کے حق دلائیں گے۔‘‘
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کابینہ نے ایک تجویز پر اپنی مہر لگاکر 15نومبر کو اسے مرکز کوبھیجاتھا۔دہلی حکومت اب جلد ہی 1797غیر قانونی کالونیوں کا رجسٹریشن شروع کرادے گی۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام دہلی کی حکومت کو مرکزی حکومت سے ان کالونیوں کے بارے میں بھیجی گئی تجویز پر مثبت جواب ملا۔مرکزی حکومت ان کالونیوں کو مستقل کرنے کےلئے تیار ہے۔وہ اس کےلئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتےہیں۔مرکزی حکومت نے سوال پوچھے ہیں ،جن کے جواب دے دئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا،’’ان کالونیوں میں رہنے والے لوگوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں دیکھا۔سال 2015سے ان میں سڑکوں اور پائپ لائنوں وغیرہ پر بے مثال طریقہ سے 6000کروڑ روپے خرچ کردئے گئے ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان : فوجی  کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان : فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
الاسکا میں طیارہ دریا میں گر ا

الاسکا میں طیارہ دریا میں گر ا

سان فرانسسکو، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) امریکہ میں الاسکا ریاست کے فیئر بینکس میں منگل کو ایک ایک ڈگلس ڈی سی- 4 ہوائی جہاز دریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام  ہوگی ختم

دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام ہوگی ختم

بھوپال، 24 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت چھ پارلیمانی حلقوں میں آج شام چھ بجے انتخابی مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی شور تھم جائے گا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image