image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:48 Hrs(IST)
National

کشمیر پر اقدامات ہندوستان کا اندرونی معاملہ : امریکی وزیر دفاع

کشمیر  پر  اقدامات ہندوستان کا اندرونی معاملہ : امریکی وزیر دفاع

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر ٹی ایسپر نے جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو ہندوستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کسی بھی معاملے کو دو طرفہ بات چیت کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے ایک روز بعد آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےڈاکٹر ایسپر سے ٹیلیفون پر بات کی۔ امریکی وزیر دفاع نے گفتگو میں یہ بات کہی۔
مسٹر سنگھ نے بات چیت کے دوران سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے امریکی تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے امریکی وزیر دفاع کو بتایا کہ دفعہ 370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا مقصد جموں و کشمیر میں ترقی اور معاشی ترقی کرنا ، جمہوریت کو مستحکم کرنا اوروہاں کے عوام کو خوشحال بنانا ہے۔
ڈاکٹر ایسپر نے ہندوستان کے اس موقف کی تائید کی کہ جموں وکشمیر میں حالیہ اقدامات ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کسی بھی مسئلے کو دو طرفہ بات چیت ذریعے سے حل کیا جانا چاہئے۔
مسٹر سنگھ نے ڈاکٹر ایسپر کو امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی تعاون میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فوجی تعاون ، دفاعی پالیسی ، تحقیق و ترقی میں تعاون ، دفاعی تجارت ، ٹکنالوجی اور صنعتی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے رواں سال ہونے والی تینوں فوجوں کی مشق کے لئے کی جانے والی تیاریوں اور لیموآ اور کومکاسا جیسے معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں وزرا نے رواں سال امریکہ میں ہونے والے 2 پلس 2 مذاکرات پر بھی جوش و خروش کا اظہار کیا۔ مسٹر سنگھ نے امریکی کمپنیوں سے میک ان انڈیا کے تحت ہندوستان میں دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کی اپیل کی ۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس ان طاقتوں کے خلاف بنا ہے جو ملک کو الگ الگ کرنا چاہتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا

امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں سال 2022 میں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیاہو سب سے پہلے یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image