NationalPosted at: Sep 10 2019 3:26PM مودی، اولی نے موتیہاری۔املیکھ گنج پائپ لائن کا افتتاح کیا
نئی دہلی،10ستمبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیرا عظم کے پی شرما اولی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موتیہاری۔املیکھ گنج پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا جو جنوبی ایشیا کی پہلی عالمی پائپ لائن ہے۔
مسٹر مودی نے اس موقع پر کہا کہ اس پائپ لائن کے ذریعے ہر سال نیپال کو 20 لاکھ ٹن ایندھن کی سپلائی کی جا سکے گی۔ اس پائپ لائن نیپال کے عوام کو مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ اس منصوبے کی وجہ سے نیپال میں ایندھن کی قیمت کم ہوگی۔
مسٹر اولی نے اپنے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر تخفیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا،’مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیپال آئل کارپوریشن نے آج سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو۔دوروپیے کی تخفیف کر دی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ملکوں کے باہم تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
جاری....یو این آئی، ایم اے۔