NationalPosted at: Sep 10 2019 11:44PM یو این ایچ آر سی اجلاس میں کشمیر پر ہندوپاک اپنا موقف رکھیں گے
نئی دہلی،10ستمبر(یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل (یو این ایچ آر سی)کے موجودہ سیشن میں آج جموں وکشمیر کے سلسلےمیں اپنا اپنا موقف رکھیں گے۔
47رکنی ممالک کےانسانی حقوق کی کونسل کے اہم سیشن کے لیے ہندوستان کا اعلیٰ سطحی وفد پہلے ہی جنیوا پہنچ چکا ہے۔
مشاہدین کے مطابق ہندوستان، جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35اے کو ہٹائے جانے کے مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف تجویز لانے کے لیے پاکستان کی جانب سے دباؤ بنائے جانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں دوست ممالک کا تعاون چاہے گا۔
جاری....یو این آئی، ایم اے۔