image
Friday, Sep 20 2019 | Time 11:17 Hrs(IST)
  • صفائی مہم کے دوران دکان سے ملی غیر قانون شراب
  • طالبہ آبروریزی معاملے میں سوامی چنمیانند کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کرلیا
  • ٹرمپ کی رہائش گاہ کے نزدیک فائرنگ، 1 ہلاک، 5 زخمی
  • گوتم بنرجی ایس ای سی آر کے نئے جنرل منیجر
  • بلیا میں خاتون نے دوبچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود کر جانے دے دی
  • عمران نے سعودی ولی عہد سے کشمیر معاملے پر تبادلہ خیال کیا
  • دپیکا پلیکل: اسکوئش کی ماریاشارا پووا
  • دپیکا پلیکل: اسکوئش کی ماریاشارا پووا
  • اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی
  • یونان میں ویسٹ نائل بخار سے اب تک 25 افراد کی موت
  • آج کی تاریخ
National

سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس اور ہندستان ہنرمندی کے فروغ میں تعاون کریں گے

سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس اور  ہندستان ہنرمندی کے فروغ میں تعاون کریں گے

نئی دہلی، 10ستمبر (یو این آئی) کیریبیائی ملک سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس اور ہندستان نے ہنر مندی کو فروغ، تربیت،، تعلیم، اقتصادی، ثقافتی اور آفت منیجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی اور سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس کے وزیراعظم ڈاکٹر رالف ایورارڈ گونزالوس نے منگل کو یہاں ایک ملاقات کے دوران یہ رضامندی ظاہر کی۔ دونوں لیڈروں نے ہندستان اور سینٹ ونسینٹ ایینڈ گرینیڈائس کے مابین ہنرمندی کو فروغ، تربیت، تعلیم، اقتصادی، ثفافتی اور آفت منیجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔ مسٹر گونزالوس سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس کے ایسے پہلے وزیراعظم ہیں، جو ہندستان کے دورہ پر آئے ہیں۔ انہوں نے کل ’اقوام متحد ہ کنونشن برائے انسداد بنجر کاری‘ میں ایک اعلی سطحی سیمنار میں شرکت کی۔
مسٹر گونزالوس نے سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس کے ساتھ ساتھ کیربیائی اور لاطینی امریکی علاقہ میں بھی ہندستان کے لئے وسیع خیرسگالی کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اس علاقہ کی ترقی میں تعاون کے ساتھ ساتھ قدرتی آفتوں سے نپٹنے میں ہندستان کی طرف سے فوری طورپر مدد ملنے کی تعریف کی۔
مسٹر مودی نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر تعاون سمیت دونوں ممالک کے قریبی تعاون پر روشنی ڈالی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایک غیرمستقل رکن کے طورپر ’اب تک کے سب سے چھوٹے ملک‘ کے طورپر منتخب ہونے کے لئے سینٹ ونسینٹ اینڈگرینیڈائس کو مبارکباد دی۔
یو این آئی۔ م ع۔1935

خاص خبریں
عمران نے سعودی  ولی عہد  سے کشمیر معاملے پر  تبادلہ خیال کیا

عمران نے سعودی ولی عہد سے کشمیر معاملے پر تبادلہ خیال کیا

جدہ، 20 ستمبر ( یواین آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

...مزید دیکھیں
تیونس کے جلاوطن صدر  زین العابدین بن علی   انتقال کر گئے

تیونس کے جلاوطن صدر زین العابدین بن علی انتقال کر گئے

ریاض، 20 ستمبر (اسپوتنك) تیونس کے جلاوطن سابق صدر زین العابدین بن علی کا طویل علالت کے بعد سعودی عرب میں انتقال ہو گیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
یمن میں دھماکہ سے پانچ ہلاک، 20 زخمی

یمن میں دھماکہ سے پانچ ہلاک، 20 زخمی

ماسکو، 20 ستمبر (اسپوتنك) یمن کےصوبہ حضرموت میں ایک بم دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
یونان میں ویسٹ نائل بخار سے  اب تک 25 افراد کی موت

یونان میں ویسٹ نائل بخار سے اب تک 25 افراد کی موت

ایتھنز، 20 ستمبر (اسپونك) یونان میں اس بر س کے آغا ز سے اب تک ویسٹ نائل بخار سے 25 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 170 افراداس بیماری سے متاثر ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ، 20 ستمبر (اسپوٹنک) اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے افغانستان میں حال ہی میں مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
افغانستان میں خود کش حملے میں 8 فوجی ہلاک

افغانستان میں خود کش حملے میں 8 فوجی ہلاک

کابل، 20 ستمبر (اسپوتنك) افغانستان کے صو بہ لوگر میں ایک خود کش حملہ آور نے امریکی فوجیوں کی گاڑی کو ٹکر مار کر دھماکہ کر دیا جس سے ایک بچہ اور کم از کم آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ۔

...مزید دیکھیں
اتحادی فوج نے یمن میں  حوثیوں کے خلاف مہم شروع کی

اتحادی فوج نے یمن میں حوثیوں کے خلاف مہم شروع کی

ریاض، 20 ستمبر (اسپوٹنک) سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج نے یمن کے الحدیدہ صوبہ میں حوثیوں کے خلاف فوجی مہم شروع کی ۔

...مزید دیکھیں
دپیکا پلیکل: اسکوئش کی ماریاشارا پووا

دپیکا پلیکل: اسکوئش کی ماریاشارا پووا

20 Sep 2019 | 10:19 AM

نئی دہلی، 20 ستمبر (یو این آئی) دپیکا پلیکل ہندستان کی ایک مشہوراسکوئش کھلاڑی ہیں۔ انہیں اسکوئش کی ماریا شاراپووا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔دپیکا ایک بہترین اسکوئش کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت، اسٹائلش اور اپنے کھیل سے پیار کرنے والی کھلاڑی ہیں۔ ان کی شہرت میں ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی نے بھی اہم رول ادا کیا ہے۔

صفائی مہم کے دوران دکان سے ملی غیر قانون شراب

20 Sep 2019 | 11:07 AM

مرینا، 20 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مرینا شہر میں چنبل کے ڈویژنل کمشنر رینو تیواری کے ذریعہ چلائے جارہے ’’میں کباڑی ہوں‘ صفائی مہم کے دوران ڈویژنل کمشنر نے ایک دکان سے پالیتھن تلاشی کےدوران بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب ضبط کی۔

image