NationalPosted at: Sep 10 2019 9:05PM صدر جمہوریہ کی اونم کے موقع پر مبارکباد
نئی دہلی،10 ستمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اونم کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔
اونم کے موقع پر آج اپنے پیغام میں مسٹر كووند نے کہا، "اونم کے موقع پر میں ہم وطنوں، خاص طور پر کیرالہ کے مقامی باشندوں، اور بیرون ملک رہنے والے ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔"
انہوں نے کہا، "فصلوں سے تعلق اونم کا یہ تہوار جہاں مستقبل کے لئے امیدیں لے کر آتا ہے، وہیں فطرت کی فیاضی کے تئیں احسان مندی کا اظہار بھی کرتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں زراعت کی اہمیت کو اجاگر کرنے والا فصلوں کا یہ مقدس تہوار ہماری قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کا حوصلہ دیتا رہے گا۔
یواین آئی۔ م س