NationalPosted at: Sep 10 2019 10:13PM دوست ارون کو آخری الوداعی نہیں دے سکا، میرے دل پر اس کا بوجھ ہمیشہ رہے گا: مودی
نئی دہلی 10 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق ویزخزانہ کی یاد میں دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ’شرھانجلی سبھا ‘ میں کہا کہ جیٹلی ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے اور وہ ’ ون لائنر‘ کے لئے جانے جاتے تھے۔ وہ اپنی باتیں ون لائنر کے ذریعے کہہ دیتے تھے، جس کا بڑا اثر ہوتا تھا۔ آج اپنے سے کم عمر کے دوست کو خراج عقیدت پیش کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا ہمیں چھوڑ کر جانا بہت بڑا نقصان ہے۔جیٹلی کی کمی مجھے ہمیشہ محسوس ہوگی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ارون جیٹلی صحیح الفاظ کا صحیح وقت پر استعمال کرتے تھے۔ یہ سب سیکھ کر ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ملک کے مفاد میں انہوں نے نئی سوچ، نئی توانائی کی مثال پیش کی ہے۔ ہمیں ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ ہم دونوں کئی سالوں سے دوست تھے، لیکن میں انہیں آخری الوداعی نہیں دے سکا۔ مجھے اس کا ہمیشہ دکھ رہے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی یاد میں ’شردھانجلی سبھا ‘ کا انعقاد کیا۔ دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ایوارڈ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی، سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، وزیر داخلہ امت شاہ،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور پارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہوئے۔ سبھا میں دوسری پارٹیوں سے ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی، شرد پوار، ابھیشیک منو سنگھوی اور ستیش مشرا اور دیگر رہنما موجود تھے۔
مسٹر مودی نے’ شردھانجلی سبھا ‘ میں کہا کہ ارون جیٹلی بے پناہ صلاحیت اور سیاسی بصیرت کے حامل تھے۔ وہ دنیا کے کسی بھی معاملے پر اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تصفیہ تک پہنچاتے تھے۔وہ طویل عرصے تک بیمار تھے، لیکن اس کے باوجود ان سے جب بھی کچھ پوچھا جائے تو وہ اپنی بات بتانے میں یا اپنی صحت کے بارے میں بتانے میں وقت ضائع نہیں کرتے تھے۔ان کا دل- و دماغ ہمیشہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے وقف ہوگیا تھا اور یہی ان کی توانائی تھی۔ معاملات پر ان کی بصیرت اور تفہیم کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایک باوقار زندگی بسر کی اور ہمارے ساتھ بہت سی اچھی یادیں چھوڑ کر رخصت ہو گئے۔
جاری
یواین آئی۔ م س