NationalPosted at: Sep 10 2019 11:19PM ملک نے گووند بلبھ پنت کو یاد کیا
نئی دہلی، 10 ستمبر (یواین آئی) آج ملک نے مجاہد آزادی، بھارت رتن پنڈت گووند بلبھ پنت کو ان کے 132 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ ملک کے کئی ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلی نے بھی پنڈت گووند بلبھ پنت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنڈت گووند بلبھ پنت نے ملک کی آزادی کی تحریک میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے پنڈت گووند بلبھ پنت کو ایک سچا، محب وطن اور معاشرے کے پچھڑے ہوئے طبقوں کا مسیحا قرار دیا ۔
وزیراعظم مودی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ گووند بلبھ پنت ایک ممتاز وکیل تھے اور جدید ہندوستان کے سرکردہ معماروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ,بی جے پی کے لال کرشن اڈوانی ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت اہم رہنماؤں نے بھی بلبھ پنت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یواین آئی۔ م س